ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوں کیلئے 80کروڑ 26 لاکھ99 ہزار روپے مختص

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری اور نئے مختلف منصوبوں کیلئے 80کروڑ 26لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری 6 منصوبوں کیلئے 76کروڑ6لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری اور نئے مختلف منصوبوں کیلئے 80کروڑ 26لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری 6 منصوبوں کیلئے 76کروڑ6لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں کیلئے تین کروڑ60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب 24کروڑ7 لاکھ81 ہزار روپے ہے جبکہ 30جون2018 ءتک ان پر ایک ارب 36کروڑ67 لاکھ 42ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔