ماحول کو صاف ستھراءرکھنے کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، جو لوگ درخت کاٹتے ہیں ان کے ہاتھ پکڑے جانے چاہئے، آلودگی پھیلانے والوں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا کو آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ میڈیا کا کردار بہت …

کراچی ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، جو لوگ درخت کاٹتے ہیں ان کے ہاتھ پکڑے جانے چاہئے، آلودگی پھیلانے والوں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا کو آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر سی ویو کے ساحل کی صفائی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply