19.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا...

مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا

- Advertisement -

ٹورانٹو۔15مارچ (اے پی پی):مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مارک کارنی نے حلف برادری سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراً کام کا آغاز کریں گے اور حلف برداری کی تقریب کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

وہ وزارت عظمیٰ ایک ایسے وقت میں سنبھال رہے ہیں جب کینیڈا، امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نبرد آزما ہے۔

- Advertisement -

حکمران جماعت لبرل پارٹی نے جسٹن ٹروڈو کی جگہ مارک کارنی کی وزارت عظمیٰ کی حمایت اس امید کے ساتھ کی ہے کہ وہ ملک کو ممکنہ تجارتی جنگ کے اثرات سے بچا سکیں گے۔مارک کارنی کینیڈا کے دو مرکزی بینکوں کی قیادت کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں