مارگلہ ہلز میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کاانعقاد، 822 ایکڑ رقبے کی بحالی کا آغاز

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):مارگلہ ہلز میں ریوائیول آف مارگلہ ہلز فاریسٹ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور علاقے کی نباتات و حیوانات کا تحفظ ہے۔ یہ تقریب ’’پلانٹ فار پاکستان مہم ‘‘کے تحت پنجاب کے گرین وژن کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی جس کا اہتمام پنجاب فاریسٹری اینڈ وائلڈفائر ڈیپارٹمنٹ نے …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):مارگلہ ہلز میں ریوائیول آف مارگلہ ہلز فاریسٹ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور علاقے کی نباتات و حیوانات کا تحفظ ہے۔ یہ تقریب ’’پلانٹ فار پاکستان مہم ‘‘کے تحت پنجاب کے گرین وژن کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی جس کا اہتمام پنجاب فاریسٹری اینڈ وائلڈفائر ڈیپارٹمنٹ نے نجی شراکت داروں اور مقامی کمیونٹی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کیا۔شجرکاری مہم میں تقریبا ً1,500 سے 2,000 افراد نے حصہ لیا جن میں مقامی کمیونٹی کے ارکان، طلبہ، اقلیتی نمائندگان، گرین یوتھ ایمبیسیڈرز، این جی اوز، سماجی کارکنان اور ویلاگرز شامل تھے۔

اس اقدام کے تحت مارگلہ ہلز کے تقریبا ً822 ایکڑ رقبے پر سبزہ بحال کرنے پر توجہ دی گئی، یہ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور حیاتیاتی تنوع کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وفاقی دارالحکومت کے ماحول کو متوازن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمیونٹی کی سطح پر اس نوعیت کی سرگرمیاں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہیں اور یہ اقدامات پاکستان کے ماحولیاتی استحکام کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔