اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف ایکشن پلان کی تیاری کر لی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار انتظامیہ کے ہمراہ سڑکوں پر نکل پڑے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے اور 48 گھنٹوں بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہو گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور سزائیں دے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں گے۔ عثمان ڈارنے کہا کہ ملک لاک ڈاو¿ن کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام خود احتیاط اور تعاون کریں۔ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ عوام کو لاک ڈاو¿ن جیسی صورتحال کا پھر سامنا کرنا پڑے، دیگر عوامی نمائندے بھی عوام کی خدمت کےلئے باہر نکلیں۔