ڈمبولا ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، میزبان سری لنکن ٹیم نے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 29 اوورز میں 5 وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی …
مالنگا کی محنت رائیگاں، انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
ڈمبولا ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، میزبان سری لنکن ٹیم نے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 29 اوورز میں 5 وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد بقیہ اوور کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلش ٹیم 31 رنز سے فتح یاب رہی، کپتان ایوان مورگن نے 92، جوروٹ نے 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، کرس ووکس نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں لیں، لاستھ مالنگا کی محنت بھی رائیگاں گئیں، انہوں نے 5 وکٹیں لی تھیں، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








