- Advertisement -
مالی ۔ 2 جون(اے پی پی) دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ نے مالی کے شمال میں منگل کے روز ہونے والے ا±س حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا ایک چینی اہلکار اور تین شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بات امریکا میں قائم ماننیٹرنگ گروپ سائٹ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اس حملے سے چند ہی روز پہلے مالی کے وسطی حصے میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں پانچ امن فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان پے در پے کیے جانے والے حملوں نے اقوام متحدہ کے اس مشن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7212
- Advertisement -