اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔گزشتہ 10 برسوں میں برطانیہ نے پاکستان میں مجموعی طورپر2 ہزار421 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے 5 بڑے ممالک کی …
مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں برطانیہ کی پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔گزشتہ 10 برسوں میں برطانیہ نے پاکستان میں مجموعی طورپر2 ہزار421 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے 5 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لیکر نومبرتک برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔گزشتہ مالی سال کے دوران برطانیہ نے پاکستان میں 307.5 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔مالی سال 2016-17، 2015-16ئ، 2014-15 اور 2013-14ءمیں برطانیہ نے پاکستان میں بالترتیب 215.8، 151.6، 169.6 اور157 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی۔اسی طرح مالی سال 2012-13، 2011-12، 2010-11 ءاور2009-10 ءمیں برطانیہ نے پاکستان میں بالترتیب 633 ، 205.8، 207.1 اور 294.6 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی۔اس وقت پاکستان میں 120 سے زائد برطانوی کمپنیاں کنزیومرگڈز، بنکنگ، توانائی ، فارماسوٹیکل ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگارکے مواقع بھی فراہم کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق آنیوالے مہینوں میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیں تجارت اوراقتصادی شعبوں میں روبط میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے۔حال ہی میں برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کے دوبارہ آغازکا اعلان کیاہے۔









