مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری جاری ہے، مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میںگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1267.6 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2019ءتک مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.006 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری جاری ہے، مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میںگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1267.6 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2019ءتک مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.006 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ شرح گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 1267.6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 146.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 904.1 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 224.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی نجی سرمایہ کاری کا حجم 869.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال غیر ملکی نجی سرمایہ کاری کا حجم 146.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 850.1 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 78.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 477.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال پہلے پانچ مہینوں میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 19.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری کا حجم 1136.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 1136.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں