اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 2.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران 147.3 ملین ڈالر مالیت کے باسمتی چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران …
مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 2.79 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 2.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران 147.3 ملین ڈالر مالیت کے باسمتی چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران باسمبی چاولوں کی برآمدات کا حجم 143 ملن ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 2.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








