مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 11.22 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 11.22 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات کاحجم 2.6 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات سے 2.3 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 11.22 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات کاحجم 2.6 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات سے 2.3 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 0.3 ارب ڈالر یعنی 11 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔