چین کے درآمد کنندگان نے پاکستانی اسنیکس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، شاہد عمران

"چین کے درآمد کنندگان بین الاقوامی معیار اور فوڈ سیفٹی کے تقاضے پورے کرنے والے پاکستانی اسنیکس کی خریداری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں، جو برآمدات میں اضافے کا اہم موقع ہے۔” — شاہد عمران

لاہور۔28جون (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ چین کے درآمد کنندگان بین الاقوامی معیار اور فوڈ سیفٹی کے تقاضے پورے کرنے والے پاکستانی اسنیکس کی خریداری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

اتوار کو چین کے دورے پر موجود پاک،چین فوڈ وفد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ضیا اسنیکس، خصوصا آلو اور مکئی سے تیار کردہ اسنیکس، بسکٹس، کنفیکشنری اور روایتی نمکو چینی مارکیٹ میں پسند کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر حکومتی تعاون، جدید پیکیجنگ، موثر لاجسٹکس اور عالمی معیار کی پابندی کے ذریعے پاکستان چین کو اسنیکس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے، جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔