اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک کم ہوئے جو گزشتہ چار سال کے دوران سب سے کم ذخائر ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات 2018ءکے …
مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا ،سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک کم ہوئے جو گزشتہ چار سال کے دوران سب سے کم ذخائر ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات 2018ءکے پرامن انعقاد سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنی شروع کی ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ تین روز کے دوران نہ صرف ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر بڑھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری ہوتی ہے۔








