اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے ابتدائی 9ماہ کے دوران آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 2018ءکے پہلے نو ماہ کے دوران 1037 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد …
مالی سال 2018ءکے ابتدائی 9 ماہ کے دوران آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے ابتدائی 9ماہ کے دوران آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 2018ءکے پہلے نو ماہ کے دوران 1037 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1268 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح منافع میں 18فیصد کی کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 37.17 روپے کے مقابلہ میں 30.41روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔








