اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ڈی ٹی) نے مالی سال 2018ءکے دوران 47 فیصد زائد بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2018ءکے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 1185 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران کمپنی …
مالی سال 2018ءکے دوران گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں47 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ڈی ٹی) نے مالی سال 2018ءکے دوران 47 فیصد زائد بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2018ءکے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 1185 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران کمپنی نے 807 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ پی ایس ایکس کی رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع میں 47 فیصد کے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں جی اے ڈی ٹی کی فی حصص آمدن 28.79 روپے کے مقابلہ میں 42.29 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔








