اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر13.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیاءکے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں5.31 فیصد کے اضافہ سے برآمدات1092 ملین ڈالرکے مقابلہ میں1150 ملین ڈالر تک بڑھ …
مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر13.33فیصد کا اضافہ،ایس بی پی
اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر13.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیاءکے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں5.31 فیصد کے اضافہ سے برآمدات1092 ملین ڈالرکے مقابلہ میں1150 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔









