اقوام متحدہ ۔5اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ مالی میں اقوام متحدہ کا مشن گزشتہ ہفتے سرکاری فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ شائع شدہ رپورٹوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعدادفرق ہوتی ہےلیکن وہ اس بات پر …
مالی میں اقوام متحدہ کا مشن بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کی رپورٹس کی تحقیقات کررہا ہے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔5اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ مالی میں اقوام متحدہ کا مشن گزشتہ ہفتے سرکاری فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ شائع شدہ رپورٹوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعدادفرق ہوتی ہےلیکن وہ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ تعداد سینکڑوں میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی کی فوج ان عسکریت پسندوں کے ساتھ مصروف ہے جن کا تعلق القاعدہ سے ہے جو اس علاقے میں موجود ہیں۔ نائب ترجمان نے کہا کہ ہمارے امن دستے کے ساتھی ان رپورٹس پر بہت فکر مند ہیں اور وہ اس واقعے کے حقائق کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔








