مالی میں مسافر کشتی اور فوجی اڈے پر دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی

78
مالی

بماکو ۔8ستمبر (اے پی پی): مالی میں مسافر کشتی اور فوجی اڈے پر دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ گزشتہ روز دریائے نائیجر میں ٹومبکٹو (مسافر)کشتی اور شمالی گاو ریجن کے علاقے بمبا میں مالین مسلح افواج (فاما ) کے ایک فوجی کیمپ کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنایا ،

اس دوہرے حملے کے جواب میں ایف اے ایم اے کی مشترکہ فضائی کارروائی نے تقریباً 50 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا ۔بیان کے مطابق حملوں میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے ۔ مالی کے عبوری صدر اسمی گوئٹا نے اس حملے کے تناظر میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ مالی 2012کے بعد سے دراندازیوں اور بین الاجتماعی تشدد سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اوربے گھر ہو چکے ہیں۔