مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد آفتاب منیر کی زیر صدارت تحصیل ڈینگی انسداد و رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی زیر صدارت تحصیل ڈینگی انسداد و رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد
مانسہرہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد آفتاب منیر کی زیر صدارت تحصیل ڈینگی انسداد و رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق اجلاس میں اوگی بھر میں ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات، آئندہ کی حکمت عملی، نگرانی کے نظام، ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی، صفائی مہم، لاروا تلفی، عوامی آگاہی مہم اور مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے اجلاس کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں، ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش گاہوں کے خاتمے، بروقت رپورٹنگ اور ڈینگی ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ تحصیل میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکا جا سکے۔ اجلاس میں تحصیل کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔









