مانسہرہ۔ 26 مارچ (اے پی پی):مانسہرہ، چنار کوٹ بٹل ٹنل کے قریب دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ ریسکیو سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثہ میں 28 سالہ رضوان جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے آر ایچ سی بٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔