مانسہرہ ۔ 03 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس اور پستول برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ پھلڑہ پولیس نے منشیات فروش نقاش کو گرفتار کر کے 2 کلو170 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ پھلڑہ میں منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔