مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

128
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ تھانہ بفہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں عبید شاہ ،انیس شاہ اور عادل کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا ہے کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔