مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کا منافع 17 ملین روپے رہا جبکہ 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے کمپنی کو 16.9 ملین روپے منافع ہوا تھا۔ اس …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کا منافع 17 ملین روپے رہا جبکہ 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے کمپنی کو 16.9 ملین روپے منافع ہوا تھا۔

اس طرح سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2024 کے اسی عرصہ کے دوران مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 0.1 ملین روپے یعنی 0.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں