ماہ ستمبر کے دوران بجلی چوروں کو 1کروڑ67لاکھ سے زائد کے جرمانے ، 62بجلی چور گرفتار اور درجنوں بجلی کنکشنز منقطع کر دیئے ، ترجمان

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران بجلی چوروں کو 1کروڑ67لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے، 62بجلی چور گرفتار جبکہ درجنوں بجلی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق حکومت پاکستان اور وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی واضح ہدایات بجلی چوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کے تحت آئیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈائون تسلسل سے جاری …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران بجلی چوروں کو 1کروڑ67لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے، 62بجلی چور گرفتار جبکہ درجنوں بجلی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق حکومت پاکستان اور وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی واضح ہدایات بجلی چوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کے تحت آئیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈائون تسلسل سے جاری ہے اور تمام ٹیمیں دن رات مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق ماہ ستمبر 2025ء کے دوران تمام آپریشن سرکلز میں 82ہزار979میٹرز چیک کیے گئے جن میں سے39میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے اور174میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کیا جا رہا تھا۔ آئیسکو ٹیموں نے 3لاکھ18ہزار سے زائد یونٹس چارج کیے اور بجلی چوروں کو ماہ ستمبر2025میں 1کروڑ67لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جبکہ62بجلی چور جیلوں میں بند ہوئے اور درجنوں بجلی کنکشنز کو منقطع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چور نہ صرف ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ بجلی کے بل بروقت ادا کرنے والے ایماندار صارفین کے حقوق بھی پامال کر رہے ہیں۔ اس لئے آئیسکو بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجنیئر نے اس عز م کا اظہار کیا ہے آئیسکو صارفین کے تعاون سے ملک پاکستان کی ترقی اور معیشت کی خوشحالی کی راہ میں روکاوٹ بننے والے بجلی چوروں کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائے گی اور صارفین بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر118یا کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے نمبرز051-9252906پر دیں۔