متحدہ عرب امارات، پولیس نے ڈائمنڈ جیولری سے بھرا بیگ اصل مالک کو واپس کردیا

دبئی ۔30جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے زیورات سے بھرا بیگ بازیاب کرکے اس کے اصل مالک کو واپس کردیا جو ایک مسافر غلطی سے بنگلہ دیش لے گیا تھا۔الامارات الیوم کے مطابق بیگ میں قیمتی ڈائمنڈ جڑے زیورات تھے جس کی مالیت 1.1 ملین درھم ہے۔ دبئی میں مقیم ایک جیولر نمائش میں شرکت کے لیے خلیجی ملک گیا اس کے پاس 4 بیگ تھے …

دبئی ۔30جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے زیورات سے بھرا بیگ بازیاب کرکے اس کے اصل مالک کو واپس کردیا جو ایک مسافر غلطی سے بنگلہ دیش لے گیا تھا۔الامارات الیوم کے مطابق بیگ میں قیمتی ڈائمنڈ جڑے زیورات تھے جس کی مالیت 1.1 ملین درھم ہے۔

دبئی میں مقیم ایک جیولر نمائش میں شرکت کے لیے خلیجی ملک گیا اس کے پاس 4 بیگ تھے جن میں قیمتی ہیرے کے زیورات موجود تھے تاہم منزل پر پہنچنے پر جیولر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے پاس موجود چار میں سے ایک بیگ اس کا نہیں ہے۔

جیولر نے فوری طور پر اسی دن دبئی واپس آکر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایئرپورٹ سکیورٹی میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔ ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پتہ چلا کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک بنگلہ دیشی مسافر نے غلطی سے جیولر کا بیگ مشابہت کی وجہ سے اٹھا لیا اور اسے بنگلہ دیش لے گیا۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وزارت خارجہ، بنگلہ دیشی حکام اور ڈھاکا میں موجود اماراتی سفارتخانے سے رابطہ کیا۔ان کوششوں سے بیگ کو کامیابی سے تلاش کرک اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔