ابوظہبی ۔7اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان بھیج دیے۔ اردو نیوز کے مطابق یو اے ای نے لبنانی عوام کی ا مداد کےلیے چھ طیارے بیروت بھیجے ہیں جن پر تقریبا 250 ٹن امدادی اشیا، طبی سامان، خوراک اور خیمے ہیں۔ ان طیاروں میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے …
متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان بھیج دیے

مزید خبریں
ابوظہبی ۔7اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان بھیج دیے۔ اردو نیوز کے مطابق یو اے ای نے لبنانی عوام کی ا مداد کےلیے چھ طیارے بیروت بھیجے ہیں جن پر تقریبا 250 ٹن امدادی اشیا، طبی سامان، خوراک اور خیمے ہیں۔ ان طیاروں میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے فراہم کیے جانے والا سامان بھی موجود ہے۔
یا د رہے یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے لبنان کے عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔یہ اقدام امارات کی لبنان کو اس کے موجودہ چیلنجز میں سپورٹ کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔








