متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر احتجاج

دبئی ۔20اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم ابراہیم الہاشمی نے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو طلب کرکے مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے۔ چینی خبررسا٘ں ادارے کے مطابق ایم اوایف اے آئی سی کے بیان کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مقدس مقامات پر …

دبئی ۔20اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم ابراہیم الہاشمی نے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو طلب کرکے مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے۔ چینی خبررسا٘ں ادارے کے مطابق ایم اوایف اے آئی سی کے بیان کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مقدس مقامات پر اسرائیلی دراندازی پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

ریم ابراہیم الہاشمی نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، فلسطینیوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات علاقے میں قیام امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپسی پر زور دے رہا ہے جس کا مقصد ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول اور 1967 کی سرحدوں پر بیت المقد س کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔