ابوظہبی۔5نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کے نفاذ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے جس پر گزشتہ دنوں ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دستخط کیے گئے تھے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اس اہم قدم کو جنوب مشرقی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بنیاد بنایا جانا چاہیے تاکہ باہمی مکالمے …
متحدہ عرب امارات کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کے نفاذ کا خیرمقدم

مزید خبریں
ابوظہبی۔5نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کے نفاذ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے جس پر گزشتہ دنوں ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دستخط کیے گئے تھے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اس اہم قدم کو جنوب مشرقی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بنیاد بنایا جانا چاہیے تاکہ باہمی مکالمے کو آگے بڑھایا جا سکے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات مضبوط ہوں اور دونوں اقوام کی ترقی و خوشحالی کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا جنہوں نے اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ملائیشیا کا کردار مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کے حوالے سے نہایت اہم رہا جس نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں مدد فراہم کی۔یو اے ای نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تعاون اور باہمی سمجھ بوجھ کو مزید مستحکم کرے گا۔








