متحدہ عرب امارات کا شام اور ترکیہ کے لئے 10 کروڑڈالر امداد کا اعلان

UAE

دبئی ۔8فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نےشام اورترکیہ کو 10 کروڑڈالرکی امداد دینے کا اعلان کیاہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اب تک یہ دونوں ممالک میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد کسی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شام اور ترکیہ میں متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 10 کروڑڈالر امداد دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم شام اورترکیہ کے درمیان مساوی طورپرتقسیم کی جائے گی اور دونوں ممالک کو پانچ، پانچ کروڑڈالرملیں گے۔