دبئی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے حکمران اوریواے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اب چینی شہریوں کو ملک کے ہوائی اڈوں پر آمد کی صورت میں ویزہ دیا …
متحدہ عرب امارات کا چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے حکمران اوریواے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اب چینی شہریوں کو ملک کے ہوائی اڈوں پر آمد کی صورت میں ویزہ دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ کیلئے اٹھایا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات سٹریٹجک نوعیت کے ہیں اورہم ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چینی شہریوں کو ملک میں داخلے کیلئے پہلے سے ویزہ کیلئے درخواست ضروری تھی۔








