متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے اپنے بیڑے میں شامل ہونے والے نئے جدید طیارے بوئنگ 777کی پہلی تصاویر جاری کر دیں

153

دبئی ۔ 6 اگست (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ایمرٹس نے اپنے مستقبل قریب میں استعمال کے جانے والے نئے جدید طیارے بوئنگ 777X کی پہلی تصاویر جاری کر دی ہے۔ طیارہ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اماراتی ایئر لائن نے ٹویٹ کے ذریعے طیارے کی تصور جاری کی ہے اور اس نئے جہاز کی خوبیوں کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔بوئنگ 777X جہاز پر پہلی بار خو بصورت رنگوں سے متحدہ عرب اماراتی پرچم کو بنایا گیا ہے ۔ جہاز بہترین خوبیوں کا حامل ہے۔ بوئنگ 777Xجہاز نئے انجن ، طویل جسامت، پرروں کے نئے ڈیزاین ،کیبن کی زیادہ چوڑائی اور بیٹھنے کی زیادہ گنجائش جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔2013ء نومبر17 میں دبئی ہونے والے ایئر شو کے دوران متحدہ عرب امارات نے 150بوئنگ 777X جہازوں کے آڈر کا اعلان کیا تھا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیا جانے والا یہ آڈر کسی ملک کی جانب سے نئے جہازوں کا سب سے بڑا آڈر تھا۔ امریکن منیوفیکچر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کے بوئینگ 777X طیارہ دنیا کا سب سے بڑا دو انجن والا مسافر بردار جہاز ہو گا۔