متحدہ عرب امارات کی سفیرلانازکی نسیبہ 2023کے لیےاقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر

اقوام متحدہ۔3فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کو عالمی ادارے کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نئی چیئرپرسن نامزد کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق لانا زکی نسیبہ 2013 سے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کی سفیراور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں فروری 2021 سے سیاسی امور کی معاون …

اقوام متحدہ۔3فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کو عالمی ادارے کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نئی چیئرپرسن نامزد کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق لانا زکی نسیبہ 2013 سے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کی سفیراور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہیں فروری 2021 سے سیاسی امور کی معاون وزیرمقرر کیا گیا تھا اور نومبر 2017 سے گریناڈا میں متحدہ عرب امارات کی غیر مقیم سفیرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پرتقررسے قبل لانا زکی نسیبہ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں خدمات انجام دیں جہاں انھوں نے 2009 میں وزارت کے پالیسی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی اور 3 سال تک اس کی پہلی ڈائریکٹر تھیں۔انہیں 2017میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کے گورنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) 2001 میں امریکا کے خلاف 11 ستمبر کے حملوں کے بعد قائم کی گئی تھی۔ گذشتہ سال اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج نے سی ٹی سی کی صدارت کی تھی۔یہ کمیٹی دہشت گردی کی مالی اعانت سے نمٹنے، سرحدی سلامتی اور اسلحہ کی سمگلنگ، انسانی حقوق، تشدد ، انتہا پسندی اور دہشت گرد بیانیے کا مقابلہ کرنےسمیت عالمی تشویش وخدشات کے متعدد معاملات پرکام کرتی ہے۔