ابوظہبی۔2اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق ملک کے انشورنس سیکٹر کا کل منافع 2023 میں 2.5 بلین درہم رہا، جبکہ 2022 میں یہ 1.96 بلین درہم تھا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ 2023 میں انشورنس سیکٹر کی خالص سرمایہ کاری آمدنی میں اضافہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کے انشورنس سیکٹر کی 2023 کی سالانہ شماریاتی رپورٹ میں، مرکزی بینک نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اندر تمام اقسام کی انشورنس پالیسیوں کی کل تعداد 2023 میں سال بہ سال 14.6 ملین پالیسیوں تک بڑھ گئی، جبکہ 2022 میں یہ تعداد 8.4 ملین تھی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ جائیداد اور ذمہ داری سے متعلق انشورنس پالیسیوں میں اضافہ ہے، خاص طور پر 2023 میں بے روزگاری بانشورنس پالیسیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
امارت دبئی کا سب سے بڑا حصہ 59.9 فیصد ہے جبکہ ابوظہبی کا حصہ 21 فیصد، راس الخیمہ 6.6 فیصد، شارجہ 4.58 فیصد، الفجیرہ 1 فیصد اور عجمان 0.5 فیصد ہے۔ متحدہ عرب امارات سے باہر لکھی گئی پالیسیوں کا حصہ تقریباً 6.4 فیصد ہے۔وام کے مطابق بینک نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے اندر مجموعی تحریری پریمیم 2023 میں سال بہ سال بڑھ کر 50.4 بلین درہم ہو گیا، جبکہ 2022 میں یہ 44.1 بلین درہم تھا۔ دبئی کا حصہ 61 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ ابوظہبی کا حصہ تقریباً 27.7 فیصد تھا۔
متحدہ عرب امارات کے اندر مجموعی ادا شدہ دعوے 2023 میں سال بہ سال بڑھ کر 30.3 بلین درہم ہو گئے، جبکہ 2022 میں یہ 26.5 بلین درہم تھے۔ ان دعووں میں دبئی کا حصہ 60.7 فیصد اور ابوظہبی کا حصہ 28.9 فیصد ہے۔