متحدہ عرب امارات کے صدر کی نیکول پاشینیان کو آرمینیا کاوزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے آرمینیا کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر نیکول پاشینیان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے

ابوظہبی۔10جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے آرمینیا کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر نیکول پاشینیان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین منصور بن زاید النہیان نے بھی آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

مزید خبریں