مظفرآباد، پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرمظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

راولپنڈی۔10جون (اے پی پی):پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرمظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

بدھ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے اس المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔