متحدہ عرب امارات کے قومی بینکوں کی طرف سے کاروباری اور صنعتی شعبوں کو 25.7 ارب درہم قرضوں کی فراہمی

ابوظہبی۔8اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے قومی بینکوں نے 2024 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کاروباری اور صنعتی شعبوں کو 25.7 ارب درہم قرضے فراہم کئے۔ یو اے ای کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان دونوں شعبوں میں مجموعی کریڈٹ بیلنس میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو دسمبر 2023 کے آخر میں 741.8 ارب درہم سے بڑھ …

ابوظہبی۔8اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے قومی بینکوں نے 2024 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کاروباری اور صنعتی شعبوں کو 25.7 ارب درہم قرضے فراہم کئے۔

یو اے ای کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان دونوں شعبوں میں مجموعی کریڈٹ بیلنس میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو دسمبر 2023 کے آخر میں 741.8 ارب درہم سے بڑھ کر مئی کے آخر تک 767.2 ارب درہم ہو گیا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں شعبوں کو فراہم کردہ مجموعی کریڈٹ بیلنس اپریل کے 760.4 ارب درہم میں 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 6.8 ارب درہم ہو گیا۔ یہ مئی 2023 کے 745.5 ارب درہم کے مقابلے میں سالانہ بنیاد پر 2.9 فیصد کی شرح سے اضافہ کے ساتھ 21.7 ارب درہم کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی بینک ان دونوں شعبوں کو سب سے زیادہ قرضے فراہم کرتے ہیں جو مئی 2024 کے آخر تک 851.9 ارب درہم تھے ۔ یہ ان دونوں شعبوں کے مشترکہ کریڈٹ بیلنس کا 90.1 فیصد ہے۔ غیر ملکی بینکوں کا حصہ بہت کم ہے جو 9.9 فیصد یا 84.7 ارب درہم ہے۔مئی 2024 میں ابوظہبی کے بینکوں سے ان شعبوں کے لئے کریڈٹ بیلنس تقریباً 384.8 ارب درہم تھا جبکہ دبئی کے بینکوں نے 362.2 ارب درہم فراہم کئے اور دیگر امارات کے بینکوں نے ان شعبوں کو 104.9 ارب درہم کے قرضے فراہم کئے