ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 11 نومبر کو مانیٹری بلز (ایم بلز) کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کےخبررساں ادارے وام کے مطابق یہ ایم بلز دراصل سرکاری بانڈز ہیں جنہیں چار مختلف مدتوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق 28 دنوں والے بانڈز 3,500 ملین درہم تک، 84 دنوں والے 5,500 ملین درہم تک، 168 دنوں والے …
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا 11 نومبر کو ‘ایم بلز’ کی نیلامی کا اعلان

مزید خبریں
ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 11 نومبر کو مانیٹری بلز (ایم بلز) کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کےخبررساں ادارے وام کے مطابق یہ ایم بلز دراصل سرکاری بانڈز ہیں جنہیں چار مختلف مدتوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق 28 دنوں والے بانڈز 3,500 ملین درہم تک، 84 دنوں والے 5,500 ملین درہم تک، 168 دنوں والے 8,000 ملین درہم تک اور 336 دنوں والے 16,500 ملین درہم تک کے ہوں گے۔ان بانڈز کا اجرا 13 نومبر 2024 کو ہوگا اور ان کی میعاد بالترتیب 11 دسمبر 2024، 5 فروری 2025، 30 اپریل 2025 اور 15 اکتوبر 2025 کو ختم ہوگی۔مرکزی بینک اس سال 26 ایم بل ٹینڈرز کا اعلان کرے گا۔








