متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کا قطر میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات پر تعزیت کا اظہار

ابوظہبی۔24مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے قطر کے وزیر اعظم اور قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کو ٹیلی فون کر کے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اتوار کو پیش آنے والے اس حادثے میں قطر …

ابوظہبی۔24مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے قطر کے وزیر اعظم اور قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کو ٹیلی فون کر کے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اتوار کو پیش آنے والے اس حادثے میں قطر اور ترک مسلح افواج کے7 ارکان جاں بحق ہو گئے تھے۔

شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان نے اس دردناک سانحہ میں قطر کی ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قطری قیادت اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور قطر اور اس کے عوام کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

مزید خبریں