متحدہ عرب امارات 2025 میں ڈیجیٹل مسابقت میں نویں نمبر پر آگیا

دبئی ۔10نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات عالمی ڈیجیٹل مسابقتی رپورٹ 2025 کے تازہ ترین ایڈیشن میں درجہ بندی میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ رینکنگ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل مسابقت کے اہم ستونوں میں اعلی درجے کے نتائج حاصل کیے ہیں۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو …

دبئی ۔10نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات عالمی ڈیجیٹل مسابقتی رپورٹ 2025 کے تازہ ترین ایڈیشن میں درجہ بندی میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ رینکنگ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل مسابقت کے اہم ستونوں میں اعلی درجے کے نتائج حاصل کیے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور جدید ڈیجیٹل نظام تیار کرنے کے نتیجے میں مستقبل کی تیاری کے ستون میں یہ عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر رہا۔ اس نے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرکاری خدمات میں سرمایہ کاری کی توسیع کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے ستون میں عالمی سطح پر چھٹا نمبر حاصل کیا۔ایمریٹس نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق یو اے ای نے انٹرنیٹ کی رسائی، تیز رفتار مواصلاتی نیٹ ورکس کی توسیع، وینچر کیپیٹل کی دستیابی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی جیسے معیار کے اشاریوں میں عالمی سطح پر پہلا مقام حاصل کرلیا۔

علاوہ ازیں یہ بین الاقوامی طلبہ کو راغب کرنے اور عالمی مہارت کی دستیابی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے ۔ ملک کو پندرہ اشاریوں میں عالمی سطح پر ٹاپ پانچ میں اور بائیس اشاریوں میں ٹاپ دس میں شامل کیا گیا جو مختلف شعبوں میں اس کی ڈیجیٹل ترقی کی گہرائی اور جامعیت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید برآں امارات نے علمی ستون میں عالمی سطح پر بارہویں مقام حاصل کیا۔ یہ ان قومی پروگراموں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد سائنسی مہارتوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینا اور مستقبل پر مبنی شعبوں میں خصوصی تعلیم کی حمایت کرنا ہے۔