اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ مجھے اپنے پاکستانی بھائی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے نہایت خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران مفید اور تعمیری امور زیر بحث لائے گئے۔ جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورہ کے اختتام پر اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام …
مجھے اپنے پاکستانی بھائی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے نہایت خوشی ہوئی،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ مجھے اپنے پاکستانی بھائی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے نہایت خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران مفید اور تعمیری امور زیر بحث لائے گئے۔ جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورہ کے اختتام پر اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اپنے پاکستانی بھائی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے نہایت خوشی ہوئی ۔ملاقات کے دوران انتہائی مفید اور تعمیری امور زیر بحث لائے گئے۔ ہم نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔







