محاذ آرائی کے بجائے مکالمہ اور باہمی رابطہ ہی تنازعات کے پائیدار حل کی بنیاد ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت اس بات کا ثبوت ہے کہ محاذ آرائی کے بجائے مکالمہ اور باہمی رابطہ ہی تنازعات کے پائیدار حل کی بنیاد ہے۔ ایک بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مذاکرات، مفاہمت اور سفارت کاری …

کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت اس بات کا ثبوت ہے کہ محاذ آرائی کے بجائے مکالمہ اور باہمی رابطہ ہی تنازعات کے پائیدار حل کی بنیاد ہے۔ ایک بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مذاکرات، مفاہمت اور سفارت کاری کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار مسلسل ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جہاں اختلافات کو باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انھوں نےکہا کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا راستہ مؤثر سفارت کاری اور مسلسل مکالمے سے ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں