محصولات کے اہداف کے حصول کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اوقات کار میں توسیع، چھٹیاں منسوخ
محصولات کے اہداف کی تکمیل کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔23جون (اے پی پی):محصولات کے اہداف کی تکمیل کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا جبکہ چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسران کے دفاتر بشمول ہیڈکوارٹر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے ہیں۔ پی آر اے افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 30 جون تک تمام دفاتر صبح 9:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک توسیع شدہ اوقاتِ کار کے تحت کام کریں۔اوقات کار میں توسیع کے احکامات محصولات کی وصولیوں کو موثر بنانے کیلئے جاری کیے گئے۔








