لاہور۔28نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ”وینٹر اپیل “مہم کے تحت ساہیوال اور چیچہ وطنی میں غر یب بچوں میں10ہزارجیکٹس تقسیم کر دیں جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ محلات اور بڑی دولت رکھنے والوں کو نہیں بلکہ تاریخ میں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھا جائے گا۔پاکستان کی مضبوطی کیلئے غر یبوں کو ان …
محلات اور بڑی دولت رکھنے والوں کو نہیں بلکہ تاریخ میں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھا جائے گا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی میڈیا گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔28نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ”وینٹر اپیل “مہم کے تحت ساہیوال اور چیچہ وطنی میں غر یب بچوں میں10ہزارجیکٹس تقسیم کر دیں جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ محلات اور بڑی دولت رکھنے والوں کو نہیں بلکہ تاریخ میں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھا جائے گا۔پاکستان کی مضبوطی کیلئے غر یبوں کو ان کے پاﺅں پر کھڑ اکر نا ضروری ہے اور ہماری حکومت اسی مشن پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہفتہ کے روز ساہیوال، چیچہ وطنی اور ہڑپہ کا دورہ کیا اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم این اے رائے مر تضی اقبال،رائے حسن نواز،سابق ایم پی ا ے شیخ محمد چوہان ،سابق وفاقی وزیر نور یز شکور ،سابق ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر،ساہیوال کے ضلعی صدر تحر یک انصاف رانا آفتاب احمداور اوورسیزکمیشن کے ضلعی چیئر مین طیب چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سرور فاﺅنڈیشن کی جانب سے غر یب بچوں کو سر دی سے بچاﺅ کیلئے شروع کی جانیوالی ”وینٹر اپیل “مہم کے تحت سرور فاﺅنڈیشن رائے علی نوازہسپتال اور کمیرا والا ٹاﺅن ساہیوال میں تقر یبات کے دوران غر یب بچوں اور سکولوں کے طلبا کے لیے 10 ہزار جیکٹس فراہم کیں۔ سکولز کی جیکٹس محکمہ تعلیم کے متعلقہ ضلعی افسران کے حوالے کی گئیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستا ن میں جتنے مخیر حضرات ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے پہلے فیز کے دوران صرف گور نر ہاﺅس کی وساطت سے 10ارب روپے کی چیئر ٹی کی گئی جس میں بزنس کیمونٹی اور مخیر حضرات نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اب بھی سرور فاﺅنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے وینٹر اپیل کا آغاز کیا ہے جسکے تحت ہم پہلے مر حلے میں 50ہزار سے زائدبچوں میں سر دی سے بچاﺅ کیلئے جیکٹس تقسیم کررہے ہیں۔میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو معاشی طورپر نقصان ہوچکا ہے اور اب بھی اگر کورونا میں شدت آئی تو لاک ڈاﺅن جیسے اقدامات بھی کر نا پڑ سکتے ہیں اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتااس لیے اپوزیشن سے بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جلسوں سے گریز کر ے۔








