سندھ گورنرہائوس میں منعقدہ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب میں سینیٹرمحمد نہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھالیا۔
محمدنہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
کراچی۔ 13 مارچ (اے پی پی):سندھ گورنرہائوس میں منعقدہ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب میں سینیٹرمحمد نہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھالیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے سینیٹر نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین، آئی جی پولیس سندھ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ تقریب میں موجود معززین نے عہدہ سنبھالنے پر محمدنہال ہاشمی کو مبارکباددی۔








