گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے محمد بشیر جان محمد کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی اوبی ایم) کا دوبارہ چانسلر مقرر کردیا ہے
محمد بشیر جان محمد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے دوبارہ چانسلر مقرر

مزید خبریں
کراچی۔ 25 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے محمد بشیر جان محمد کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی اوبی ایم) کا دوبارہ چانسلر مقرر کردیا ہے۔
جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد بشیر جان محمد کی بطور چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ تقرری تین سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔
محمد بشیر جان محمد کی بطور چانسلر نئی مدت کا آغاز 23ستمبر 2026سے ہوگا۔گورنر سندھ نے یہ تقرری انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ایکٹ 1998 کی شق 10(b)اور10(c)کے تحت کی ہے۔







