محمد نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں ، ملک بھر میں ہونے والے عوامی جلسوں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس کا ثبوت ہے،سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں کیونکہ ملک بھر میں ہونے والے ان کے عوامی جلسوں میں لاکھوں لوگ شرکت کر رہے ہیں جو ان کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں کیونکہ ملک بھر میں ہونے والے ان کے عوامی جلسوں میں لاکھوں لوگ شرکت کر رہے ہیں جو ان کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن وہ اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ورکروں اور کارکنوں نے ہمیشہ اپنے اس محبوب قائد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔