محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ شیخ آفتاب احمد

حضرو ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، 15سالوں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے بجلی کا کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں دیا، چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شروع …

حضرو ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، 15سالوں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے بجلی کا کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں دیا، چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شروع کیے، سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا تحصیل حضرو کا کوئی دیہات 2018ءتک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا ترقیاتی کام عوامی خدمت کیلئے کرتا ہوں آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے حضرو کے نواحی علاقے ڈھوک شیر زمان کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply