اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف اور پارٹی قیادت کی جانب سے ایک بار پھر وزارت اُمور کشمیر کا قلمدان سونپنے پر محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی جانب سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں …
محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے سلسلہ میں جاری پالیسیز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا، چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف اور پارٹی قیادت کی جانب سے ایک بار پھر وزارت اُمور کشمیر کا قلمدان سونپنے پر محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی جانب سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے او ر محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے سلسلہ میں جاری پالیسیز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے علاقوں کوپاکستان کا خوشحال ترین علاقے بنایا جائے اور انہوں نے اپنے ان تاثرات کا اظہار متعدد بار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سے وہاں کے دوروں کے دوران کیا۔








