محمود خان اچکزئی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھی انھوں نے جنرل پرویز مشرف کے فوجی آمریت کے دور میں جموریت انسانی آزادی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی ۔اپنے تعزیتی پیغام میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تاریخ …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھی انھوں نے جنرل پرویز مشرف کے فوجی آمریت کے دور میں جموریت انسانی آزادی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی ۔اپنے تعزیتی پیغام میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تاریخ میں بیگم کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کو یاد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے میاں نواز شریف اور آن کے خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ھے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔