لاہور۔9 دسمبر(اے پی پی ) محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں شجر کاری مہم موسم برسات کے تحت90لاکھ پودے لگانے کے مقرر ہ ہدف سے بڑھ کر 1کروڑ 5 ہزار پودے لگائے ، سرکاری جنگلات میں 2.95 ملین پودے، دیگر محکموں کی طرف سے 2.39 ملین، افواج پاکستان کی طرف سے 3.09 ملین جبکہ پرایئویٹ زمینوں پر2.07 ملین پودے لگائے گئے۔ترجمان محکمہ جنگلات پنجاب کے مطابق محکمہ رقبہ بڑھانے کیلئے …
محکمہ جنگلات پنجاب نے شجر کاری مہم کے تحت ایک کروڑ 5ہزار پودے لگائے، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔9 دسمبر(اے پی پی ) محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں شجر کاری مہم موسم برسات کے تحت90لاکھ پودے لگانے کے مقرر ہ ہدف سے بڑھ کر 1کروڑ 5 ہزار پودے لگائے ، سرکاری جنگلات میں 2.95 ملین پودے، دیگر محکموں کی طرف سے 2.39 ملین، افواج پاکستان کی طرف سے 3.09 ملین جبکہ پرایئویٹ زمینوں پر2.07 ملین پودے لگائے گئے۔ترجمان محکمہ جنگلات پنجاب کے مطابق محکمہ رقبہ بڑھانے کیلئے سال میں2 دفعہ موسم بہار اور موسم برسات میں شجر کاری مہم چلاتا ہے جس میں محکمہ جنگلات اپنی ملکیتی زمینوں، دوسروں محکموں ، افواج پاکستان ، کسانوں اور عوام کو شامل کرتا ہے، اس طرح شجر کاری مہم موسم برسات2019ء کے تحت محکمہ جنگلات کو90لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا جبکہ محکمہ نے 1کروڑ 5 ہزار پودے لگائے، اس دوران سرکاری جنگلات میں 2.7 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اس کا حصول 2.95 ملین رہا، اسی طرح دوسرے محکموں کے لیے 1.25ملین ہدف مقرر کیا گیا جس کا حصول 2.39 ملین رہا، جبکہ افواج پاکستان کیلئے 2.00 ملین جس کا حصول 3.09ملین رہا اور پرایئویٹ زمین کا ہدف 3.00 ملین مقرر کیا گیا تھا جس کاحصول2.07 ملین رہا، انہوں نے کہا کہ موسم برسات 2019 ء کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب بھر میں363سرکاری نرسریاںاور 244سیل پوائنٹس ضلع و تحصیل کی سطح پر قائم کیے گئے تھے، جن میں عوام کیلئے 49.82 ملین پودے اور قلمات دستیاب تھے، جن میں ابھی تک مزید اضافے سے اس وقت 52.73ملین پودے اور قلمات موجود ہیں، جو آئندہ آنے والی شجر کار ی مہم موسم برسات 2020کیلئے بھی دستیاب ہوںگے۔واضح رہے کہ ملک میں شجر کاری کے فروغ اور جنگلات کی بہتری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام 10بلین ٹری سونامی کے تحت ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے، مذکورہ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت پاکستان کے مالی اشتراک سے صوبہ پنجاب کیلئے4سالہ منصوبہ (2019-2023ئ)منظور کیا گیاہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں تقریباً50کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔








